: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،21اپریل(ایجنسی) مرکز نے شکر کی خوردہ قیمت 40 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ جانے کے بعد ریاستی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی روکنے اور بڑھتی ہوئی قیمت پر روکنے کے لئےشکر تاجروں کے لئے ذخائر کی حد مقرر کرنے کو کہا ہے. اس کا مطلب ہے کہ تاجر ریاستی حکومت کی طرف سے مقرر کی حد سے زیادہ ذخائر نہیں رکھ سکتے. وزیر رام ولاس پاسوان نے کہا، ' شکر کی قیمت کے
رجحان کو دیکھتے ہوئے ہم نے ریاستی حکومتوں سے احتیاطی اقدامات کے تحت ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے ذخائر حد لگانے کو کہا ہے.' خوردہ بازاروں میں شکر کی قیمت اکتوبر 2015 سے بڑھ رہی ہے. اس کی وجہ مارکیٹنگ سال 2015-16 (اکتوبر-ستمبر) میں پیداوار کم ہو کر 2.56 کروڑ ٹن رہنے کا اندازہ ہے جبکہ گزشتہ سال یہ 2.83 کروڑ ٹن تھا. اس ماہ کے آغاز میں شکر کی قیمت 40 روپے کلو کے اوپر پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں یہ 30 روپے کلو تھی.